فیروز خان سے علیحدگی، علیزے سلطان کے بھائی کا اہم بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیروز خان سے علیحدگی، علیزے سلطان کے بھائی کا اہم بیان سامنے آگیا
فیروز خان سے علیحدگی، علیزے سلطان کے بھائی کا اہم بیان سامنے آگیا

معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سے علیحدگی کے بعد اُن کے بھائی احسن رضا کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ روز علیزے سلطان کے خلاف فیروز خان کے کیس کی سماعت کے بعد علیزے کے بھائی احسن رضا نے پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیروز خان کی قانونی ٹیم کہہ رہی ہے کہ دستاویزات اور شواہد جعلی ہیں، مزید شواہد فراہم کریں گے۔

علیزے سلطان کے بھائی کا کہنا ہے کہ یہ غلط ہے، فیروز اور ان کے وکلاء کہہ رہے ہیں کہ دستاویزات جعلی ہیں، ہمارے پاس کافی تصاویر اور دستاویزات ہیں جو ہم نہیں دکھانا چاہتے، ہم پچھلی تصاویر بھی نہیں دکھانا چاہتے تھے لیکن یہ کورٹ کا پبلک دستاویزات ہوتے ہیں تو باہر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف امریکی ریپر ٹیک آف کو ہیوسٹن میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

احسن رضا نے کہا کہ وکلاء کہہ رہے ہیں یہ تصویریں آنکھوں کی الرجی کی ہیں،سب جانتے ہیں کہ آنکھوں کی الرجی میں آنکھ نہیں سوجتیں، وہ بھی تصاویر کے فرانزک کی بات نہیں کر رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے زیادتی کے بارے میں بات بھی نہیں کی۔

دورانِ گفتگوعلیزے کے وکیل نے کہا کہ علیزے کو اپنے بچوں کے والد سے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ماں پر ہونے والی زیادتی کی وجہ سے بچے خوفزدہ ہیں تاہم عدالت نے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سابق اہلیہ علیزہ سلطان پر اپنے اوپر الزامات لگانے پر ایک اور مقدمہ درج کروایا ہے۔

 

Related Posts