نکی نذیر کے نام سے مشہور، معروف ڈیزائنر عالیہ نذیر سرطان کے موذی مرض کے باعث انتقال کر گئی ہیں، نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نکی نینا ڈیزائنرز کی جوڑی میں سے عالیہ نذیر کو نکی نذیر کے نام سے شہرت حاصل ہوئی۔ عالیہ نذیر کو وہ پہلی خاتون ڈیزائنر سمجھا جاتا ہے جو ڈیزائننگ میں دیگر خواتین کو لانے کا باعث بنیں۔
پاکستانی ڈرامہ تیرے بن کی بھارت میں بھی دھوم
قبل ازیں 90ء کی دہائی میں عالیہ نذیر نے بہت سی خواتین ڈیزائنرز کیلئے راہ ہموار کی جبکہ نکی نینا ملک بھر میں اپنے دیدہ زیب ڈیزائن اور تخلیقی ملبوسات کیلئے شہرت رکھتا ہے۔ نبیلہ جنید اور عالیہ نذیر نے عالمی شہرت حاصل کی۔
دونوں ڈیزائنرز کی جوڑی کو مختصراً نکی نینا کا نام دیا گیا اور اس برانڈ نے پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی نئی صورت تخلیق کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ اس سے قبل اس شعبے میں خواتین کی تعداد بے حد کم تھی۔
معروف فیشن ڈیزائنر عالیہ نذیر کے انتقال پر بے شمار سیاسی و سماجی اور شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور عالیہ نذیر کیلئے اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

عوام کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ عالیہ نذیر کے انتقال کے ساتھ ہی فیشن انڈسٹری میں جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ مدتوں پر نہیں کیا جاسکے گا۔