فیشن ڈیزائنر عالیہ نذیر کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالیہ نذیر
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیشن ڈیزائنر عالیہ نذیر کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے، نکی نذیر کے نام سے مشہور عالیہ نذیر سطان کے مرض میں مبتلا ہو کر جون 2023 کے دوران انتقال کر گئی تھیں۔ 

تفصیلات کے مطابق فیشن ڈیزائنر عالیہ نذیر کے انتقال کو آج 1 سال مکمل ہوگیا۔ نکی نینا ڈیزائنرز کی جوڑی میں سے عالیہ نذیر کو نکی نذیر کے نام سے شہرت حاصل ہوئی۔ عالیہ نذیر کو وہ پہلی خاتون ڈیزائنر سمجھا جاتا ہے جو ڈیزائننگ میں دیگر خواتین کو لائیں اور متعارف کروایا۔

ماضی میں 90ء کی دہائی میں عالیہ نذیر نے بہت سی خواتین ڈیزائنرز کو متعارف کروا کر راہ ہموار کی جبکہ نکی نینا ملک بھر میں اپنے دیدہ زیب ڈیزائن اور تخلیقی ملبوسات کیلئے شہرت رکھتا ہے۔ نبیلہ جنید اور عالیہ نذیر عالمی سطح پر مشہور فیشن ڈیزائنرز بن گئے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ڈیزائنرز کی جوڑی کو مختصراً نکی نینا کا نام دیا گیا اور اس برانڈ نے پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی نئی صورت تخلیق کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ اس سے قبل اس شعبے میں خواتین کی تعداد بے حد کم تھی، جس میں اضافہ ہوا ہے۔

آج سے ٹھیک 1 سال قبل عالیہ نذیر کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ فیشن ڈیزائنر عالیہ نذیر کے انتقال پر بے شمار سیاسی و سماجی اور شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا تھا اور عالیہ نذیر کیلئے اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعائیں بھی کی تھیں۔

Related Posts