اسلام آباد :پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے کہا ہے کہ خونی لبرلز سے کہوں گی کہ عمران خان کے بیان کو پہلے اچھی طرح سنیں۔
ایک انٹرویومیں عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ زیادتی کیس کی گفتگو میں وزیرِ اعظم عمران خان نے مشرق اور مغرب کا موازنہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے زیادتی کرنے والوں کیلئے سخت قانون بنائے ہیں، ریاست اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، ہمارا کام ہے کہ سخت قانون سازی کریں۔
عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ جس طرح وزیرِ اعظم عمران خان خواتین و بچوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کم کپڑے پہننا نہیں، طاقت کا نشہ ہے۔عثمان خالد بٹ