بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

نئی دہلی: بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے، عالیہ بھٹ نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹوڈنٹ آف دی ائیر نامی فلم سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق اطلاع دی۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہوں جس کے بعد فوری طور پر گھر میں قرنطینہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مشورے سے تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کروں گی۔

عالیہ بھٹ نے مداحوں کی محبت اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود بھی محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی شوٹنگ بھی روک دی گئی۔

قبل ازیں اداکارہ عالیہ بھٹ بھارتی فلموں راضی، کلنک، بدری ناتھ کی دلہنیا اور ڈئیر زندگی میں کام کرچکی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے کورونا میں مبتلا ہونے پر فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر نے عظیم خان سے شادی سے انکار کردیا

Related Posts