عالیہ بھٹ نے مہنگا ترین فلیٹ خرید لیا، بہن کو بھی دو گھر وں کا تحفہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالیہ بھٹ نے مہنگا ترین فلیٹ خرید لیا، بہن کو بھی دو گھر وں کا گفٹ
عالیہ بھٹ نے مہنگا ترین فلیٹ خرید لیا، بہن کو بھی دو گھر وں کا گفٹ

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ممبئی میں مہنگی ترین جائیدادیں خرید لی ہیں، جبکہ اپنی بہن کو بھی قیمتی تحفوں سے نوازا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ کے پروڈکشن ہاس ایٹرنل سن شائن نے باندرا ویسٹ پالی ہلز کے علاقے میں 37کروڑ 80لاکھ بھارتی روپے کا اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس فلیٹ کے علاوہ مزید2فلیٹ بھی خریدے ہیں جنہیں انہوں نے اپنی بہن شاہین بھٹ کو تحفے میں دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پراپرٹی دستاویز کے مطابق عالیہ بھٹ کا اپنے لئے خریدا گیا اپارٹمنٹ 2ہزار497اسکوائر فٹ رقبے پر تعمیر کردہ ہے جسے 10اپریل کو 2کروڑ 26لاکھ کی ادائیگی کے عوض خریدا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے پرائز سرٹیفکیٹ کے ذریعے دو گھر اپنی بہن کو بھی تحفے میں دیئے ہیں، ان دونوں گھروں کی ملکیت 7کروڑ 68لاکھ ہے جو کہ ممبئی کے اے بی نیئر جوہو روڈ پر قائم ہیں۔

مزید پڑھیں:عالیہ بھٹ بیوی سے بہتر ماں ہیں،رنبیر کپور

عالیہ بھٹ کی جانب سے شاہین کو دیئے گئے فلیٹ میں سے ایک، ایک ہزار 197اور دوسرا 889 اسکوائر فٹ سے زائد رقبے پر ہے۔

Related Posts