کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو بہت سے نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ برساتی نالوں کو گذشتہ سال کلین کراچی مہم کے تحت ایف ڈبلیو او (فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن) نے صاف کیا تھا۔
پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ میں سندھ حکومت اور کے ایم سی کو اسے ایک ویک اپ کال کے طور پر ریکارڈ پر رکھنا چاہتا ہوں۔ اگر ان نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو مون سون کے موسم میں شہر کے بہت سے نشیبی علاقوں کو خطرہ لاحق ہے۔
برساتی نالوں کو گذشتہ سال #LetsCleanKHI مہم کے تحت ایف ڈبلیو او نے صاف کیا تھا۔
میں سندھ حکومت اور کے ایم سی کو اسے ایک ویک اپ کال کے طور پر ریکارڈ پر رکھنا چاہتا ہوں۔ اگر ان نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو ، مون سون کے موسم میں شہر کے بہت سے نشیبی علاقوں کو خطرہ لاحق ہے۔ https://t.co/z9erMqf2L7— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 7, 2020
وزیرِ مملکت علی زیدی نے کہا کہ میں ایک بار پھر کراچی والوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ براہِ راست سندھ حکومت کے ماتحت ہے۔ موجودہ مون سون کے دوران جو کچھ بھی ہوتا ہے ، ذمہ داری براہِ راست عشروں سے حکومت کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔ اسی اثناء میں خود کو تیار بھی رکھئے۔
میں ایک بار پھر کراچی والوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ براہ راست سندھ حکومت کے ماتحت ہے۔ موجودہ مونسون کے دوران جو کچھ بھی ہوتا ہے ، ذمہ داری براہ راست عشروں سے حکومت کرتے ان حکمرانوں کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے۔
اسی اثناء میں خود کو تیار رکھیں. https://t.co/ITa23Ccrhl— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 7, 2020