علی زیدی کی اسحاق ڈار کا انٹرویو کرنیوالے اسٹیفن سیکر کی تاج پوشی کی خواہش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ali Zaidi desire to be crowned for Stephen sackur over Ishaq Dar's interview

کراچی :وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے اسحق ڈار کا انٹرویو کرنے والے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم نواز کو بھی پروگرام میں مدعو کیا جائے۔علی زیدی نے کہاکہ میں اسحاق ڈارکا انٹرویو کرنے والے بیوقوف کی تاج پوشی کرنا چاہتا ہوں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے بی بی سی کے اسٹیفن سیکر سے درخواست ہے کہ وہ مریم شریف اعوان، نواز شریف کے بیٹوں کو بھی پروگرام میں مدعو کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیفن سیکر شہباز کے داماد علی عمران اور شاہد خاقان عباسی کو بھی بلوائیں۔ بلاول زرداری بھی انٹرویو کے مستحق ہیں، کورونا سے نجات کے بعد انہیں بھی موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ مفرور ڈار کے انٹرویو کے حوالے سے ایک سنجیدہ سوال بھی میرے ذہن میں پیدا ہورہا ہے۔

حیران ہوں دنیا بھر میں دیکھا جانے والا بی بی سی جیسا ریاستی ادارہ ایک اشتہاری کو ٹی وی پر کیسے بلواتا ہے،علی زیدی نے واضح کیا کہ یقین رکھیئے مفرور ڈار کو کٹہرے میں ضرور کھڑا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار پر حکومت کے الزامات، کتنی حقیقت، کتنا فسانہ؟

Related Posts