کراچی: سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے نامزد وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ علی زیدی نے سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی منی لانڈرر قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ایک منی لانڈرر دوسرے کی جگہ لے رہا ہے۔
عمران خان کی نااہلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ کیا ہم کوئی مافیا اسٹیٹ بن گئے ہیں جو ایک خاندان کے کنٹرول کردہ جتھوں کے مفادات کو فروغ دیتی ہے جس نے اس ملک کو لوٹا؟
پیغام میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عزت و ناموس، اخلاقیات، وقار، انصاف اور احتساب کے اصولوں کو کیا ہوگیا ہے؟
Money launderer replacing money launderer.
Have we become a mafia state that serves the interests of family-controlled mobs that have looted this country?
What ever happened to Honour?
Morality? Integrity? Dignity? Ethics? Justice? Accountability?https://t.co/UMXII4lkMh— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 26, 2022
خیال رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنا استعفیٰ زبانی طور پر وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کو پیش کرچکے ہیں جبکہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کردیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ایوانِ بالا کا اجلاس آج سہ پہر کو ہورہا ہے جس میں اسحاق ڈار وزیر خزانہ کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے۔