ن لیگی رہنماؤں کا خود کو بابائے قوم سے برتر سمجھنا شرمناک ہے۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگی رہنماؤں کا خود کو بابائے قوم سے برتر سمجھنا شرمناک ہے۔علی زیدی
ن لیگی رہنماؤں کا خود کو بابائے قوم سے برتر سمجھنا شرمناک ہے۔علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا خود کو بابائے قوم سے برتر سمجھنا شرمناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ پی ڈی ایم لیڈروں نے کشمیریوں کے خلاف مودی اور بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میری رائے میں اپوزیشن رہنما اپنے آقاؤں کو ناخوش نہیں کرسکتے جبکہ کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر ن لیگیوں کے ہاتھوں مزارِ قائد کے تقدس کی پامالی کو 1 ہفتہ گزر گیا ہے۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ اب تک کوئی بھی معذرت یا اظہارِ افسوس کا بیان ن لیگ یا ڈاکو رانی مریم نواز کی طرف سے سامنے نہیں آیا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بابائے قوم سے بہتر ہیں جبکہ یہ ایک شرمناک بات ہے۔ 

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ دوسری جانب نواز نے پاک فوج اور سول سروس کے اعلیٰ افسران کو حکومت کے خلاف اُکسانا جاری رکھا ہوا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ فوج اور انتظامیہ اپنے اعلیٰ افسروں کے احکامات مسترد کردیں۔

علی زیدی نے کہا کہ یہ سراسر قومی مفادات کے خلاف بغاوت نظر آتی ہے اور واضح طور پر پی ڈی ایم قیادت وزیرِ اعظم کی کردار کشی کیلئے ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا چاہتی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان انہیں این آر او کبھی نہیں دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مزارِ قائد پر فاطمہ جناح کی جگہ مریم نواز کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

 ٹوئٹر پر2 روز قبل اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مزارِ قائد پر کھڑے  ہو کر فاطمہ جناح کی بجائے اپنی بیوی کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔شہبازگِل

Related Posts