کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے انجینئرز نے شہرِ قائد میں طیارہ حادثے کے بعد تسلی بخش کام سرانجام دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے انجینئرز کی ایک ٹیم کو پی آئی اے طیارے کے انجن اور دیگر حصوں کو جائے حادثہ سے نکالنے میں مدد کیلئے تعینات کیا گیا۔
وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے آج صبح تسلی بخش طریقے سے جائے حادثہ سے طیارے کا ملبہ نکالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کے انجینئرز کی ایک ٹیم کو پی آئی اے طیارے کے انجن اور دیگر حصوں کو حادثے کی جگہ سے نکالنے میں مدد کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔
اللہ تعالٰی کی مدد سے آج صبح تسلی بخش طریقے سے کام مکمل ہوا۔#PIAplanecrash https://t.co/13Jlh0quUn— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 10, 2020