عالمگیرخان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کی تصویرکچرے کے ڈھیرپرلگادی،علی زیدی کا خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمگیرخان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کی تصویرکچرے کے ڈھیرپرلگادی،علی زیدی کا خراجِ تحسین
عالمگیرخان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کی تصویرکچرے کے ڈھیرپرلگادی،علی زیدی کا خراجِ تحسین

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور فکس اِٹ کے بانی عالمگیر خان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی تصویر کچرے کے ڈھیر پر لگا دی جس پر وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمگیر خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے رکنِ قومی اسمبلی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عالمگیر خان کو وزیرِ اعلیٰ سندھ کی تصویر کچرے کے ڈھیر پر لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی تصویر سے متعلق یہ آئیڈیا بہترین ہے تاکہ ان لوگوں کو بے نقاب کیا جائے جو کراچی میں بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔ عالمگیر خان مجھے بتائیں کہ میں یہ اسٹینڈیز کہاں سے بنوا سکتا ہوں؟ تاکہ ہم یہ تصاویر پورے شہرِ قائد میں لگا دیں۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہماری جانب سے کراچی بھر میں مارکیٹنگ کی ضرورت ہے تاکہ وہ دنیا کو دکھا سکیں کہ انہوں نے ہم جیسے کراچی کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے اور صفائی ستھرائی کے انتظام و انصرام کیلئے اب تک کیا کیا ہے۔ 

https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1373788503771914241

یہ بھی پڑھیں: آئندہ انتخابات میں سندھ کی حکمران جماعت پی ٹی آئی ہوگی،علی زیدی

Related Posts