کراچی: سابق وزیرِ بحری امور اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر سیّد علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ زرداری مافیا سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ ہمارے خلاف ریاستی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ سندھ میں ہماری مقبولیت سے زرداری مافیا اتنی خوفزدہ ہے کہ صوبے بھر میں امیدواروں کو ہراساں کرنے کیلئے ریاستی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔
عامر لیاقت کی قبر کشائی 23 جون کو کی جائے گی، نوٹیفیکیشن جاری
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ہماری معزز عدالتیں انسانی حقوق اور انتخابی ضابطوں کی اس واضح خلاف ورزی کے خلاف سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لے رہیں؟ دیگر ریاستی ادارے خاموش تماشائی کیوں ہیں؟
سندھ میں ہماری مقبولیت سے #ZardariMafia اتنی خوفزدہ ہیکہ صوبے بھر میں امیدواروں کو ہراساں کرنے کیلئے ریاستی مشینری استعمال کررہی ہے۔
ہماری معزز عدالتیں انسانی حقوق اور انتخابی ضابطوں کی اس واضح خلاف ورزی کے خلاف سوموٹو کیوں نہیں لے رہی؟
دیگر ریاستی ادارے خاموش تماشائی کیوں ہیں؟— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 21, 2022
پیغام میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ عمر کوٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار سخی سمیجو تاحال لاپتہ ہیں جن کو 2 روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے انکاری ہے۔ تحریکِ انصاف کے 7 کارکنان 25 مئی سے جیل میں ہیں۔
صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ پورے سندھ بشمول سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ اور حیدر آباد میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں اور کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
عمرکوٹ سے PTI کے امیدوار سخی سمیجو تاحال لاپتہ ہیں، انہیں دو روز قبل اغوا کیا گیا۔ پولیس FIR درج کرنے سے انکاری ہے۔
پی ٹی آئی کے 7 کارکنان 25مئی سے دہشتگردی کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔
سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، حیدرآباد سمیت پورے سندھ میں امیدواروں اور کارکنان کو ہراساں کیا جا رہا۔— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 21, 2022
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جناح ٹاؤن، گلشن ٹاؤن، چنیسر ٹاؤن اور دیگر مختلف علاقوں میں زرداری مافیا نے سندھ پولیس کے ذریعے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہراساں کیا جبکہ آر اوز نے پری پول دھاندلی کرتے ہوئے ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردئیے۔
کراچی میں جناح ٹاؤن، گلشن ٹاؤن، چنیسر ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں #ZardariMafia سندھ پولیس کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہراساں کر رہی اور ROs پری پول دھاندلی کرتے ہوئے بلاوجہ ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر رہے ہیں۔
کیا ریاستی دہشتگردی کی اس سے بڑی کوئی مثال دیکھی ہے؟
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 21, 2022