تحریک انصاف کی مقبولیت کھونے کا تاثر دینے والے ناکام ہوگئے۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کی مقبولیت کھونے کا تاثر دینے والے ناکام ہوگئے۔علی زیدی
تحریک انصاف کی مقبولیت کھونے کا تاثر دینے والے ناکام ہوگئے۔علی زیدی

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی مقبولیت کھو جانے کا تاثر دینے والے ناکام ہوگئے ہیں، وزیر اعظم کا جلسہ ایسے لوگوں کے منہ پر ایک طمانچے کے مترادف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ جو لوگ یہ تاثر قائم کرنے کی ناکام کوشش کررہے تھے کہ پی ٹی آئی مقبولیت کھو رہی ہے،وزیر اعظم کے جلسے سے ان کے منہ پر طمانچہ رسید ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہماری عظیم قوم کے لوگ ملک کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے کا شعور رکھتے ہیں جن کا سامنا کرنے کیلئے ایک ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو وزیر اعظم عمران خان ہیں۔ 

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے گزشتہ روز منڈی بہاؤ الدین جلسے میں وزیر اعظم کی تقریر کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں عوام کا جمِ غفیر عمران خان کی تقریر پر جوش و خروش کا اظہار کرتا نظر آتا ہے۔ 

علی زیدی کی شیئر کی گئی ویڈیو میں وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میرے نوجوانو! مجھے بتاؤ کہ اگر آپ نے چوری نہیں کی، تو آپ کو ڈر کس چیز کا ہے؟ آپ کو اس لیے ڈر ہے کہ عمران خان کی کوئی قیمت نہیں۔ اس نے جنرل مشرف کی طرح این آر او نہیں دینا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیسز آپ کے پرانے ہیں اور این آر او مجھ سے مانگ رہے ہو؟جس طرح جنرل مشرف سے لیا تھا؟ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ جب تک ملک کا پیسہ واپس نہیں ہوگا، ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔

Related Posts