حکومت خاتون رپورٹر صدف نعیم کے انتقال پر سیاست کر رہی ہے۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز گِل اور حلیم عادل کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،علی زیدی
شہباز گِل اور حلیم عادل کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،علی زیدی

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت خاتون رپورٹر صدف نعیم کے انتقال پر سیاست کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ حکومت صدف نعیم کی حادثاتی موت پر سیاست کر رہی ہے، جبکہ نواز شریف نے جی ٹی روڈ پر 9 سالہ رحمت کو کچل دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

گورنر سندھ سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ملاقات

ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے جی ٹی روڈ پر 9سالہ رحمت کا کچلے جانا یاد ہے؟ نواز شریف نے اپنی گاڑی نہیں روکی لیکن اس غریب بچے کو شہید کہنے کی ہمت تھی۔

پیغام میں صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا کہ اگر ہم منافقوں کی تاج پوشی کرتے تو پی ڈی ایم رہنماؤں کا سخت مقابلہ ہم سے نہیں، بلکہ آپس میں ہوتا۔

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی نے معروف ٹی وی میزبان غریدہ فاروقی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یا تو اندھی ہیں یا جھوٹ بولنے کا معاوضہ لیتی ہیں۔ خوش قسمتی سے جھوٹ بولنے والوں کو ان دنوں زیادہ معاوضہ نہیں ملتا۔

علی زیدی نے کہا کہ اگر جھوٹ بولنے پر زیادہ معاوضہ ملتا تو غریدہ فاروقی ارب پتی بن چکی ہوتیں۔ اس لیے انہیں اپنا خرچ پورا کرنے کیلئے بہت زیادہ جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ 

غریدہ فاروقی کے خلاف اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی نے خاتون ٹی وی میزبان کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں 2 سے 3ہزار لوگ ہوں گے، اس سے زیادہ نہیں ہیں۔ 

Related Posts