کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ رشوت کے ذریعے اپنا الو سیدھا کرنا سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا معمول رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے ایک خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے حسبِ معمول رشوت کی پیشکش کرکے اپنا راستہ صاف کرنے کی کوشش کی۔
مذکورہ خبر میں ایک برطانوی فرم کا دعویٰ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنے اثاثہ جات چھپانے کیلئے اسے رشوت کی پیشکش کی جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ باقی دنیا کی طرح براڈ شیٹ کے سی ای او نے بھی وزیرِ اعظم کو محبِ وطن رہنما قرار دیا۔
As usual Nawaz tried to buy his way out by offering a bribes!
And like the rest of the world, Broadsheet CEO also considers PM @ImranKhanPTI to be a man of integrity! pic.twitter.com/IH60TA8Nfa— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 12, 2021
خیال رہے کہ براڈ شیٹ کے متعلق سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ اگر براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہیں کرتی۔
پی ٹی آئی حکومت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لندن ہائی کورٹ براڈ شیٹ کے سچے دعوے کو کبھی رد نہ کرتی جبکہ براڈ شیٹ کا لندن ہائی کورٹ جانا ہمارے خلاف ایک سازش تھی۔
مزید پڑھیں: براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہ کرتی۔حسین نواز