ایس ایس یو کو زرداری مافیا کی نجی فوج کے طور پر چلایا جارہا ہے۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آبادمیں سندھ کے 400ایس ایس یو گارڈز کی فوج کاکیا کام؟علی زیدی
اسلام آبادمیں سندھ کے 400ایس ایس یو گارڈز کی فوج کاکیا کام؟علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے سوال اٹھایا ہے کہ اسلام آباد میں سندھ کے 400 ایس ایس یو گارڈز کی فوج کا کیا کام ہے؟ ڈی آئی جی مقصود میمن ایس ایس یو کو زرداری مافیا کی نجی فوج کےطور پر چلا رہے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کس بنیاد پر ایس ایس یو کے 400مسلح گارڈز کی فوج وفاقی دارالحکومت میں تیار کی؟ اس پر خط لکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

2023 میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنا کر دکھائے گی، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ میں آج سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو آفیشلی خط لکھ کر ایس ایس یو کے ڈی آئی جی مقصود میمن کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کروں گا جس نے سندھ حکومت کو اِس احمقانہ اقدام کی اجازت دی۔

میڈیا ڈپارٹمنٹ پی ٹی آئی سندھ کے مطابق وزیرِ بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ ایس ایس یو کے ڈی آئی جی مقصود میمن کو 5 فروری کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنے تبادلے کی تعمیل سے انکار کردیا۔

وزیرِ بحری امور نے کہا کہ مقصود میمن نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرکے حکمِ امتناعی حاصل کیا تھا اور اب وہ ایس ایس یو کو زرداری مافیا کی نجی فوج کے طور پر چلا رہے ہیں۔ اس طرح کے کرپٹ افسران قانون کو ناجائز استعمال کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ 2023 میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنا کر دکھائے گی۔زرداری مافیا کے خلاف جنگ کرنا جہاد ہے۔ بے بی سو رہا ہے اور سوتا رہے گا۔ 

سندھ حقوق مارچ کے ٹنڈو مستی پہنچنے پر یکم مارچ کو وفاقی وزیر علی زیدی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ محبت کرنے والے لوگ ہیں آپ نے سندھ کو تباہ کر دیا، ہم امن پسند لوگ ہیں، اس لئے اپنا روٹ تبدیل کیا۔

Related Posts