پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و ادکاار علی ظفر نے اپنا پسندیدہ گیت گاتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس پر مداحوں نے ان کی تعریف کی ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گلوکار علی ظفر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں میرے ہوش لے لو، دیوانہ بنا دو، کوئی بات چھیڑو، فسانہ بنا دو گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پیغام میں گلوکار علی ظفر نے کہا کہ گیت گانا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے لیکن جو گیت میں گنگنا رہا ہوں، یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔
عفان اور سونیا کی نئی ویب فلم، اردو فلکس پر لیٹس بریک اپ کا ٹریلر ریلیز
وینا ملک کا اپنے ٹوئٹر پیغامات میں کسی اور کے الفاظ استعمال کیے جانیکا اعتراف
علی ظفر کا پسندیدہ گانا ۔۔۔ 1980 کی فلم میں
مداحوں کی جانب سے علی ظفر کے سوال کا کوئی واضح جواب سامنے نہ آسکا تاہم معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ گانا گاتے ہوئے مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے اور یہ میرا پسندیدہ گیت ہے لیکن کیا کوئی اس گانے کو جانتا ہے؟
تحقیق سے پتہ چلتا ہے میرے ہوش لے لو نامی یہ گیت 1980 کی بھارتی فلم بندش سے لیا گیا ہے جسے کشور کمار کے ساتھ ساتھ آشا بھوسلے نے بھی گایا جبکہ گانے کی ویڈیو میں راجیش کھنا اور ہیما مالینی محوِ رقص نظر آئے۔
مذکورہ گیت کیلئے موسیقی لکشمی کانت پیارے لال نے ترتیب دی جبکہ اس کے بول معروف بھارتی نغمہ نگار آنند بخشی نے لکھے۔ علی ظفر کی گزشتہ روز پوسٹ کی گئی ویڈیو اب تک 1لاکھ 20 ہزار انسٹاگرام صارفین دیکھ چکے ہیں۔