پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کے 15 جولائی تک تعلیمی ادارے کھولنے کے سوال پر وفاقی حکومت نے صاف جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار علی ظفر نے وزیرِ تعلیم سے سوال کیا کہ کیا آپ وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک کھولنے کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے جواب دیا کہ یہ آپ نے ایک عجیب سوال کیا ہے کیونکہ 15 جولائی تک حکومت نے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تعلیمی ادارے لاک ڈاؤن کے دوران بند رہیں گے۔
Strange. No decision has been made to reopen educational institutions by July 15 https://t.co/CFdeeeMTcC
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 25, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔فیصلے کا اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں کیا۔
وزیر تعلیم نے گزشتہ ماہ میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کورونا کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ڈیڑھ ماہ کیلئے بند کر نے کا حتمی فیصلہ ہوا جبکہ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونیوالے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ