علی ظفر نے جاوید اختر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیوں کیا؟ سوشل میڈیا صارفین برہم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کو بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جاوید اختر نے فیض فیسٹیول 2023 میں شرکت کی تھی، فیسٹیول کے دوران جاوید اختر نے پاکستان کے حوالے سے کچھ متنازع ریمارکس دیے اور کہا کہ ممبئی کے دہشت گرد حملوں کے مجرم اب بھی آزاد گھوم رہے ہیں اور کسی بھی بھارتی کو اس بارے میں کوئی شکایت نہ ہونے کی توقع رکھنا ناانصافی ہوگی۔

انہوں نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا کھلے دل سے استقبال کیا ہے جبکہ پاکستان نے آج تک کسی بھارتی فنکار کی میزبانی نہیں کی۔

اس تقریب میں شرکت کے بعد انھیں پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گھر دیکھا گیا، پاکستانی گلوکار نے جاوید اختر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں انہوں نے اُن کے لکھے گئے مشہور بھارتی گانے گنگنائے تھے۔

تاہم، اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جاوید اختر کو تفریح فراہم کرنے پر علی ظفر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts