پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے
پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے

اسکردو: اسکردو میں پہاڑسے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے۔

علی رضا سدپارہ کے اہلخانہ کے مطابق اُن کی نماز جنازہ آج 10 بجے اولڈ ینگ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ علی رضا پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد سے ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا دور آمریت کا تو ہوسکتا ہے، جمہوریت کا ہرگز نہیں، شاہد آفریدی کی تنقید

اسکردو کے اسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر نے اُن کی صحت کے حوالے سے کہا تھا کہ علی رضا سدپارہ کی ریڑھ کی ہڈی پر گہری چوٹ لگی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ان کا آپریشن کیا جائے گا۔

مرحوم کوہ پیما کے اہلخانہ نے بتایا کہ علی رضا سدپارہ نے اس سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا، علی رضا سدپارہ کے پاس 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 مرتبہ سر کرنے کا اعزاز تھا۔

Related Posts