وفاقی وزیر علی محمد خان کے حلقۂ انتخاب میں گیس آگئی، 1 ارب کا فنڈ منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر علی محمد خان کے حلقۂ انتخاب میں گیس آگئی، 1 ارب کا فنڈ منظور
وفاقی وزیر علی محمد خان کے حلقۂ انتخاب میں گیس آگئی، 1 ارب کا فنڈ منظور

مردان: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کے حلقۂ انتخاب میں سوئی گیس کا افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کیلئے حکومت نے 1 ارب روپے کا فنڈ بھی منظور کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ میرے حلقۂ انتخاب این اے 22 کے علاقے مسکین آباد گاؤں میں سوئی گیس کا افتتاح کردیا گیا ہے جس کیلئے 1 ارب یعنی 100 کروڑ سے زیادہ کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔

پیغام میں وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ 1 ارب سے زائد کے فنڈز میں این اے 22 کے تمام علاقوں کو گیس فراہم کردی جائے گی جہاں گزشتہ 73 برسوں سے یہ سہولت دستیاب نہیں تھی۔ فنڈز کی منظوری اور گیس کی دستیابی پر وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کے حلقۂ انتخاب میں ترقیاتی کام کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی جس پر علی محمد خان نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 ٹوئٹر پر 10 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ میرے حلقۂ انتخاب این 22 کے عوام کیلئے سوئی گیس کی سہولت لانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: حلقۂ انتخاب کیلئے فنڈز منظور، علی محمد خان وزیرِ اعظم کے شکر گزار

Related Posts