اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی پہلی برسی کے موقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ایک سال کتنی جلدی گزر گیا، یہ معلوم ہی نہ ہوسکا لیکن قمر زمان کائرہ پر اس سال کا ایک ایک دن ایک ایک برس بن کر گزرا۔
وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ کیسی کیسی حسرتیں ہیں جو خواب ہو کر رہ گئیں اور کیسے کیسے آشنا ہمیں داغِ فرقت دے کر رخصت ہو گئے۔ قمر زمان کائرہ ایک نفیس انسان ہیں جن کا دل اپنے بیٹے کی وفات پر دُکھی ہے۔
وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قمر زمان کائرہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اسامہ کائرہ اور حمزہ بٹ کی مغفرت فرمائے۔
خواب ہو کے رہ گئ ہیں کیسی کیسی حسرتیں
داغِ فُرقت دے گیا ہے کیسا کیسا آشنا
????
سال کیسے جلدی گزر گیا پتہ ہی نہیں چلا
لیکن اس سال کا ایک ایک دن جس پہ سال کی مانند گُزرا ہو گاوہ کائرہ صاحب ہیں
ایک نفیس انسان جن کا دل دُکھی ہے، اللہ صبر دے اور اُسامہ کائرہ اورحمزہ بٹ کی مغفرت فرمائے https://t.co/Z6t2BES5MQ pic.twitter.com/yCHJQRdktp— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) May 17, 2020