مسجد اللہ کا گھر، ناچ گانے کیلئے استعمال کرنا قیامت کی نشانی ہے۔علی محمد خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد کو ناچ گانے کیلئے استعمال کرنا قیامت کی نشانی ہے۔وفاقی وزیر علی محمد خان
مسجد کو ناچ گانے کیلئے استعمال کرنا قیامت کی نشانی ہے۔وفاقی وزیر علی محمد خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد کو ناچ گانے کیلئے استعمال کرنا قیامت کی نشانی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے اور عبادت کیلئے ہے نہ کہ ناچ گانے کیلئے، اگر یہ قیامت کی نشانی نہیں تو اور کیا ہے؟

پیغام میں وزیرِ مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کیا پستی اور گمراہی کی اور کوئی حد رہ گئی ہےکہ اللہ کے گھر میں ہی اللہ سے بغاوت پر اتر آئیں؟ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ہم پر رحم فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی گانے کی شوٹنگ پر دی گئی وضاحتیں جھوٹی ہیں جبکہ اِس عمل کی سزا ہونی چاہئے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے اداکار بلال سعید کی طرف سے دی گئی وضاحت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو خیال کرنا چاہئے تھا اور اب بلال سعید اور صبا قمر صاحبہ  جھوٹی وضاحتیں فرما رہے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: صبا قمر اور بلال سعید کی ویڈیو شوٹنگ پر سزا ہونی چاہئے۔شہباز گِل

Related Posts