علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھا لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھا لیا
علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ: نگراں حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد میر علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، عبدالولی کاکڑ نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عہدے کا حلف لیا۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مرتضیٰ سولنگی

پارلیمانی کمیٹی نے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کیا اور پھر اسے منظوری کے لیے گورنر بلوچستان کو بھیجا تھا جس کی انہوں نے منظوری دے دی تھی۔

Related Posts