بالی وڈ کی مشہور اداکار جوڑی علی فضل اور ریچا چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈھا اور علی فضل نے شادی کر لی اور اب جلد ہی دونوں ممبئی میں ولیمے کی تقریب کا اہتمام کریں گے۔
ان کی شادی کی تقریب کا آغاز نئی دہلی سے ہوا بعد ازاں انہوں نے اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں روایتی رسومات کے تحت شادی کی جس کے بعد جوڑے کی تازہ تصاویر بھی سامنے آگئیں۔
اداکار کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میرے عظیم دادا اور دادی کی ایک پرانی تصویر بالکل ایسے ہی لی گئی تھی۔
دونوں نے یکم اکتوبر کے بعد عروسی لباس سمیت مہندی کی رسومات کے لباس میں بھی تصاویر شیئر کیں، تاہم دونوں نے اپنی پوسٹس میں شادی یا مہندی کی رسومات کا ذکر نہیں کیا۔
ان دونوں کو سال 2020ء میں شادی کی تقریب منعقد کرنا تھی تاہم کورونا وائرس عالمی وبا کے باعث ان تقریبات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔