فیصلہ کن جنگ کیلئے نکلیں گے، واپس نہ آئے تو جنازے پڑھ لینا، علی امین گنڈا پور

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فیصلہ کن
(فوٹو: فوٹو نیوز)

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کمر کس لی، علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن جنگ کیلئے نکلیں گے، گھر والوں کو بتاکر جائیں گے کہ اگر واپس نہ آئے تو جنازے پڑھ لینا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے۔ اس بار جب فیصلہ کن جنگ کیلئے نکلیں گے تو گھر والوں کو بتا کر نکلیں گے۔

بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ گھروں میں بتائیں گے کہ اگر فیصلہ کن جنگ کیلئے جانے والے اس بار واپس نہ آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لینا۔ ہمیں سمجھ آگئی ہے کہ شرافت، عزت اور قانون کے مطابق حق نہیں ملتا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں مجبور کیا جارہا ہے۔ امید ہے پہلے ہی فیصلہ ہوجائے گا۔ جب خون کا رنگ لال ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انقلاب لائے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔

حکومت سے جھگڑا؟

تحریکِ انصاف کے رہنما اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جلد سے جلد رہائی کے حامی ہیں، دوسری جانب حکومت کا مؤقف یہ ہے کہ “قانون اپنا کام کررہاہے”، خیال رہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی ملنے پر متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوبارہ بھی گرفتار کیا گیا۔

 

Related Posts