علی امین گنڈا پور کو سکھر جیل سے رہا کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی امین گنڈا پور کو سکھر جیل سے رہا کردیا گیا
علی امین گنڈا پور کو سکھر جیل سے رہا کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو سکھر سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا، سابق وفاقی وزیر جیل سے رہائی کے بعد قافلے کی صورت میں پنجاب روانہ ہوگئے۔

گنڈا پور کی رہائی پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور چاہنے والوں کے لیے راحت کے طور پر سامنے آئی ہے جو ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

سابق وفاقی وزیر کئی ہفتوں جیل میں رہے اور رمضان اور عید کے آخری ایام بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے۔ ان کی رہائی سے پارٹی کے حوصلے بلند ہونے کی امید ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سکھر سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے پہلے گنڈا پور کو پنجاب میں زیر التوا مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

پی ٹی آئی رہنما پنجاب پولیس کو ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے کیس سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

Related Posts