کراچی:صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر خودکش حملے کا الزام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ انعام اللہ گنڈا پور پی ٹی آئی کے شہید رکنِ صوبائی اسمبلی اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی ہیں۔
صوبائی وزیرِ محنت و تعلیم سعید غنی نے کہا کہ انعام اللہ گنڈا پور کے دفعہ 164 کے تحت دئیے گئے بیان کے مطابق انہوں نے خود کش حملے کا ذمہ دار تحریکِ انصاف کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ٹھہرایا۔
وزیرِ تعلیم و محنت سندھ نے کہا کہ 164 ض ف میں دئیے گئے بیان کے مطابق علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی عمر امین گنڈاپور خودکش حملے کے ذمہ دار ہیں۔
یہ انعام اللہ گنڈاپور جو PTI کے شہید MPA اسرار اللہ گنڈاپور کے بھائی ہیں، کا 164 کا بیان ہے جسمیں وہ خود کش حملے کا ذمہ دار PTI کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور اسکے بھائی عمر امین گنڈاپور کو قرار دے رہے ہیں۔@AliHZaidiPTI pic.twitter.com/gvUbhE7TWm
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) July 12, 2020
یہ بھی پڑھیں: تحریکِ انصاف عزیر بلوچ کی مدد سے کراچی میں آئی۔حبیب بلوچ