علی امین گنڈا پور کے والد انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی امین گنڈا پور کے والد انتقال کرگئے
علی امین گنڈا پور کے والد انتقال کرگئے

ڈی آئی خان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کے والد فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ امین اللہ گنڈاپور کی نماز جنازہ کل ڈی آئی خان میں ادا کی جائےگی۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور اور فیصل امین گنڈاپور کے والد میجر (ر) امین اللہ خان گنڈا پور حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ہیں۔

دوسری جانب سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے انتخابات میں ناکامی کے بعد سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین نے اپنے مختصر بیان میں استحکام پاکستان (آئی پی پی) کی چیئرمین شپ اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مخالفین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جہانگیرترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے دیگر ارکان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان (آئی پی پی) کی چیئرمین جہانگیرترین نے پنجاب کی دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑا جس میں انہیں شکست ہوئی۔

Related Posts