علی امین گنڈا پور نے استعفی دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی صدارت سے استعفی دے دیا، جبکہ پارٹی نے استعفیٰ فوری طور پر منظور کرلیا ہے۔ 

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں عہدوں یا فیلڈنگ کی جاری تبدیلیوں کے ضمن میں سب سے اہم خبر یہ سامنے آئی ہے کہ علی امین خان گنڈا پور نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مشکل وقت میں پی ٹی آئی قیادت ایک بار پھر مولانا فضل الرحمن کے ڈیرے پر پہنچ گئی

سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی جگہ جنید اکبر خان کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا نیا صدر نامزد کرنے  کے بعد بطور صدر پی ٹی آئی استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین نے پارٹی چیئرمین کو اپنا استعفی بھجوا دیا ہے، جس کے بعد بیرسٹر گوہر نے علی امین کا استعفی فوری طور پر منظور کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ ہفتے جنید اکبر خان کو علی امین گنڈا پور کو ہٹا کر خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر کے لیے نامزد کیا تھا۔

Related Posts