تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کے امن و امان کے لیے خطرناک اور داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
رہنما تحریکِ انصاف عبدالعلیم خان نے کہا کہ مودی حکومت عالمی برادری کی توجہ بھارت میں ہونے والے ملک گیر ہنگاموں سے ہٹانا چاہتی ہے، لیکن اس کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے رہنما تحریکِ انصاف عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت کا جنگی جنون تمام خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے۔ داخلہ انتشار سے توجہ ہٹانے کی بھارت کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
پاکستان کا ہر شہری اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) December 22, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
ٹوئٹر پرتین روز قبل سینئر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھارت متنازعہ شہریت بل پر ملک گیر ہنگاموں اور احتجاج کو دنیا کی نظروں سے چھپانا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت ملک گیر ہنگامے چھپانا چاہتا ہے۔عبدالعلیم خان