اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو 300 یونٹ تک بجلی مفت کردیں گے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ امیروں پر مالی حیثیت کے مطابق ڈائریکٹ ٹیکس عائد اور وصول کیا جائے، حکومت شہریوں پر رحم کرے اور انہیں ریلیف فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں:بجلی بلوں میں کمی کیلئے جامع اقدامات پر مشتمل منصوبہ پیش کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت
عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی فری کرے اور موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول سستا کرے۔