علم کے نور سے 3 نسلوں کو منور کرنے والی شخصیت کا انتقال بڑا سانحہ ہے۔علیم خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Secretary Establishment Division summons islamabad high court

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما  اور پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین علم کے نور سے 3 نسلوں کو منور کرچکے، ان کا انتقال بڑا سانحہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علیم خان نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی وفات پر دکھ اور افسوس ہے۔ 3 نسلوں تک عوام کو علم کے نور سے منور کرنے والی علم دوست شخصیت کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے جبکہ ان کی خدمات بھلائی نہیں جاسکتیں۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی علمی، ادبی اور تخلیقی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جامعہ پنجاب شعبہ ابلاغیات کے سابق سربراہ، لاہور پریس کلب کے تاحیات رکن اور انتہائی شفیق صحافی استاد ڈاکٹر مغیث الدین شیخ  کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے اپنی پوری زندگی تدریس کیلئے وقف کررکھی تھی، ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرمغیث الدین شیخ جہاں بھی گئے وہاں علم کی شمع جلاتے گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے  ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی جان لے لی

Related Posts