عالمگیر خان غریب آدمی کی داد رسی کے لئے بریگیڈ تھانے پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان رات گئے بریگیڈ تھانے پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق رات گئے بریگیڈ تھانے کی پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر قبضے لیا، جس میں شوروم کی نئی موٹر سائیکلیں لوڈ تھیں۔

پولیس اہلکار اُس گاڑی کو تھانے میں لے آئے اور گاڑی کے ساتھ افراد کو بھی تھانے میں بٹھا لیا، رات کے 4:30بجے تھانے میں بٹھائے گئے افراد کے عزیزوں نے عالمگیر خان کو فون کرکے بتایا کہ ہمارے افراد کو بریگیڈ تھانے میں ناجائز طور پر بٹھالیا گیا ہے اور چھوڑنے کے لئے 20ہزار روپے رشوت طلب کی جارہی ہے۔

https://www.facebook.com/pakfixit/videos/3216435908453526/

اس تمام صورتحال کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان بریگیڈ تھانے پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں پر برہم نظر آئے، انہوں نے کہا کہ اگر رشوت چاہئے تو میں دینے کے لئے تیار ہوں، انہوں نے ایس ایچ او کے سامنے پیسے بھی رکھ دیئے۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ آپ اور میں عوام کے نوکر ہیں، باپ نہیں ہیں۔

اس حوالے سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہم سے کہا کہ تھا کہ گاڑیوں کا لیٹر لے کر آئیں، ہم نے ساری چیزیں پولیس کو فراہم کردیں مگر پولیس اہلکاروں نے اس کے باوجود بھی ہمارے افراد کو نہیں چھوڑا اور چھوڑنے کے لئے ہم سے 20ہزار روپے رشوت کے طور پر طلب کئے۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ محمد سعید کے مطابق میں 3دن سے تھانے نہیں گیا ہو ں اور جہاں تک رشوت طلب کرنے کی بات ہے تو میرے سپاہی اس طرح نہیں کرسکتے، اگر پھر بھی کسی کو اس حوالے سے کوئی شک یا شبہ ہے تو کیمرے کی ریکارڈ چیک کرلیں۔ ایس ایچ او نے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

Related Posts