کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں القدس ریلیاں، ہزاروں افراد کی شرکت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا، اسرائیل اور اس کے حواریوں کو اب کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی، فلسطین و قبلہ اول کی آزادی ناگزیر ہے، بہت جلد ہم بیت المقدس میں افطار کریں گے۔

حالیہ دنوں میں فلسطینوں پر مسجد اقصیٰ میں حملہ اسرائیل میں جاری صہیونی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج سے بین الاقوامی سطح پر توجہ ہٹانے کی سازش ہے، لیکن اب اسرائیل کے مظالم کی آگ اسرائیل کے اندر تک جا پہنچی ہے، جو بہت جلد اسرائیل نامی ناسور کے اختتام پر ہی ختم ہوگی.

کچھ عناصر ملک میں اسرائیل جیسی ناجائر ریاست کو قبول کرنے کیلئے زمینہ و ماحول سازی کر رہے ہیں، ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں، پاکستانی غیور عوام کبھی اسرائیل کو قبول کرنے کی اجازت نہیں دیگی، کیونکہ یہ سرزمین نہر سے بہر تک فلسطینوں کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف سمیت شیعہ سنی علماء کرام، سیاسی مذہبی رہنماؤں نے تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نمائش تا تبت سینٹر نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں مصنوعی ذہانت میں 3 سالہ ڈپلوما پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

مرکزی آزادی القدس ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی۔ القدس ریلی تبت سینٹر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی۔

اس موقع پر آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر سید علی زیدی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز و دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے پاکستانی اشیاء کی اسرائیل درآمد پر بھی شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت نے اس خبر کی تردید کر دی ہے، لیکن ان عناصر کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، جو اس سازش میں ملوث ہیں اور نہ ہی ان شہریوں سے باز پرس کی گئی، جو پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کرکے آئے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ امریکا دہشتگردی کا بانی اور موجد ہے، جبکہ لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کا خون بھی امریکی ہاتھوں پر ہے، اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، جبکہ امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فوجی مدد کے نام پر دے کر مظلوم انسانیت کے قتل عام کا مرتکب ہو رہا ہے۔

دریں اثنا کراچی کی طرح ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں لاہور، پنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ و دیگر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ مقررین نے القدس کی اہمیت اجاگر کی اور القدس کی جاری صورتحال پر روشنی ڈالی۔

Related Posts