راکھی باندھنے کی کوشش پر اکشے کمار کا کترینہ کو حیران کن جواب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راکھی باندھنے کی کوشش پر اکشے کمار کا کترینہ کو حیران کن جواب
راکھی باندھنے کی کوشش پر اکشے کمار کا کترینہ کو حیران کن جواب

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اکشے کمار کو راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تو اداکار نے کترینہ کو دلچسپ جواب دیا۔

معروف اداکارہ کترینہ کیف اپنی خوبصورتی کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہیں، کترینہ کیف کا کوئی بھائی نہیں ہے جس کے لیے انہوں نے متعدد اداکاروں کو راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تاہم کسی نے بھی کترینہ کو بہن نہیں بنایا۔

اکشے کمار اور کترینہ کیف متعدد فلموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں، جب کہ یہ آن اسکرین جوڑا روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی میگا بجٹ فلم ’سوریاونشی‘ میں بھی ایک ساتھ دکھائی دے گا۔

’کافی ود کرن‘ میں انٹریو کے دوران کترینہ کیف نے اس بات کا انکشاف کیا کہ میں اکشے کمار کو بہت اچھا دوست سمجھتی ہوں اس لیے ’تیس مار خان‘ کی شوٹنگ کے دوران میں نے اکشے کمار کو راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تو اکشے کمار بھڑک گئے اور جواب میں مجھے کہا ”کیا آپ تھپڑ کھانا پسند کریں گی“جس پر میں چپ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: مانی کا مذاق کیوں اُڑایا، حرا نے اپنی دوست کو تھپڑ رسید کردیا

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک رات میں نے ایک تقریب میں ارجن کپور کو راکھی باندھ کر اپنا بھائی بنانے کی کوشش کی تو اس پر وہ تقریب ہی چھوڑ کر چلے گئے۔

Related Posts