پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا امن اور خوشحالی پاکستان کے امن اور خوشحالی کا ضامن ہے۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا امن اور خوشحالی پاکستان کے امن اور خوشحالی کا ضامن ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے سربراہ جنرل کلاڈیو گرازیانو سے ویڈیو کال پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ویڈیو کال کے دوران دونوں جنرلز کے درمیان باہمی دلچسپی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے، مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات و فائدے پرمبنی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو جو فلم کشمیر میں چلا رہے ہیں وہ فلاپ ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts