ہیرا پھیری 3 کے ساتھ واپسی! اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول کی تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Akshay Kumar, Suniel Shetty, Paresh Rawal's reunion breaks the internet

اکشے کمار حال ہی میں اپنے “ہیرا پھیری” کے ساتھی اداکاروں سنیل شیٹی اور پاریش راول کے ساتھ ممبئی کے کالینا ایئرپورٹ پر نظر آئے جہاں تینوں نے فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دیے جس پر مداحوں میں ہیرا پھیری 3 کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

سنیل شیٹی اور پاریش راول اکشے کمار کے ساتھ سوئٹ جا رہے تھے جہاں اکشے نے اپنے ساتھی اداکاروں کو اپنے مارشل آرٹس اکیڈمی کی سیر کرائی۔ تینوں اداکار “ہیرا پھیری” فرنچائز کا حصہ ہیں ۔

سنیل شیٹی نے انسٹاگرام پر لکھا، “دھوم دھڑکا آرکسٹرا واپس آ گیا ہے لیکن اس بار ہیرا پھیری نہیں، بس تمام ایکشن کا پورا مزہ! 16ویں اکشے کمار کُوڈو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔”

ہیرا پھیری ایک کلاسیک کامیڈی فلم ہے جو 2000 میں ریلیز ہوئی۔ اس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے۔ فلم کی کہانی تین افراد کے گرد گھومتی ہے جو حادثاتی طور پر جرائم کی دنیامیں پھنس جاتے ہیں اور وہ اس میں مزاحیہ انداز میں معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس فلم نے ہندوستانی سینما میں کامیڈی کے معیار کو بلند کیا اور یہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

 Akshay Kumar, Suniel Shetty, Paresh Rawal's reunion breaks the internet

پھر ہیرا پھیری اسی سلسلے کا سیکوئل ہے، جس میں وہی تین اداکار دوبارہ مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ اس فلم کی کہانی بھی پہلے حصے کی طرح ایک مزاحیہ انداز میں کرائم اور مشکلات کے حل کے ارد گرد گھومتی ہے۔ یہ فلم بھی کامیاب ہوئی اور اس نے ناظرین کو خوب ہنسانے کا موقع دیا۔

ہیرا پھیری” فرنچائز کی دونوں فلموں نے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی اور اب مداحوں کی نظریں ہیرا پھیری 3 پر مرکوز ہیں۔

Related Posts