فلم میں پاکستان کے خلاف نازیباں زبان استعمال کرنے سے اکشے کمار کا انکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم میں پاکستان کے خلاف نازیباں زبان استعمال کرنے سے اکشے کمار کا انکار
فلم میں پاکستان کے خلاف نازیباں زبان استعمال کرنے سے اکشے کمار کا انکار

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار نے فلم میں پاکستان کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے سے صاف انکار کردیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں پاکستان مخالف فلموں کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، جن میں بھارتیوں کو پاکستان کے خلاف زہر اُگلتے ہوئے دکھا یا جاتا ہے۔

کچھ بھارتی فنکار پیسوں کے لالچ ساری حدوں کو پار کردیتے ہیں، لیکن شاید بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے فلم میں پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے صاف منع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار حب الوطنی پر مبنی فلم بنانے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں اور اس حوالے سے اکشے متعدد فلمز بھی کرچکے ہیں۔

مگر اب فلم ’اب تمہارے حوالے وطن ساتھیوں‘ میں اکشے کمار نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور نا مناسب زبان استعمال کرنے سے انکار کردیا ہے۔

انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسکرپٹ سے پاکستان مخالف لائنز ختم نہیں کی گئیں تو میں فلم چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔ پاکستان میں اکشے کمار کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو بہت سراہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سنجے دت (منا بھائی) کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

Related Posts