اکشے اور ٹائیگر کی بڑے میاں چھوٹے میاں کس اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اکشے اور ٹائیگر کی بڑے میاں چھوٹے میاں ایک ایسی فلم ہے جس میں دو بہادر ہیروز کو بڑے بڑے خطروں کا سامنا کرتے دکھایا گیا ہے تاہم بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم میں کہانی کی ابتدا میں جو اٹھان تھی، وہ آگے کے مراحل میں نظر نہیں آتی۔

بعض مراحل پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کہانی نگاروں نے فلم کو دلچسپ بنانے پر سرے سے کوئی توجہ ہی نہیں دی تاہم فلم میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف جیسے ایکشن ہیروز کی موجودگی کو ہی کامیابی کی ضمانت سمجھا گیا ہے۔ دیگر حقائق حسب ذیل ہیں۔

فلم کے متعلق حقائق

نوے کی دہائی میں امیتابھ بچن اور گووندا نے بڑے میاں چھوٹے میاں جیسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور فلم کی کہانی کو بھی سراہا گیا اور اپنے نام کے اعتبار سے اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی فلم اسی فلم کا ری میک کہی جاسکتی ہے۔

بڑے میاں چھوٹے میاں کی کہانی چوٹی کے جانباز افسران کی زندگی کو بیان کرتی ہے جو ایک چوری شدہ ہتھیار بھارت واپس لانے کیلئے انتھک محنت کرتے ہیں جسے ایک نقاب پوش نفسیاتی مریض نظر آنے والا شخص چھین کر لے جاتا ہے۔

نقاب پوش شخص بھارت کو تباہ کرنے کے ارادے سے مختلف دھمکیاں دیتا ہے۔ بڑے میاں چھوٹے میاں کو ہندی کے علاوہ تامل، تیلگو، کناڈا اور ملایالم میں بھی ریلیز کیا گیا ہے جبکہ ٹائیگر شروف اور اکشے کمار فلم میں مختلف اسٹنٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

کاسٹ

فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاروں میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے علاوہ سوناکشی سنہا، منوشی چلر، جگل ہنس راج، پرتھوی راج، رونت رائے، کشور بھٹ اور نینا کمار نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

عکس بندی کے مقامات

بڑے میاں چھوٹے میاں کی عکسبندی بھارت کے علاوہ دیگر مختلف ممالک میں کی گئی ہے جن میں اسکاٹ لینڈ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، اس لیے فلم میں سیر وتفریح کے شوقین فلم بینوں کیلئے خوبصورت مناظر کی کمی نہیں۔

نیٹ فلکس یا ایمازون؟

ٹائیگر شروف اور اکشے کمار کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کے ڈیجیٹل اور سٹیلائٹ حقوق نیٹ فلکس اور سونی میکس نے خریدے ہیں اور اس وقت یہ فلم نیٹ فلکس پر اسٹریم کی جاسکتی ہے اور وہ تمام پاکستانی یہ فلم دیکھ سکتے ہیں جنہوں نے نیٹ فلکس کی سبسکرپشن خریدی ہو۔

Related Posts