وسیم مصطفیٰ سومرو کی جگہ اختر علی شیخ نے ایم سی بلدیہ شرقی کا چارج سنبھال لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وسیم مصطفی سومرو کی جگہ اختر علی شیخ نے ایم سی بلدیہ شرقی کا چارج سنبھال لیا
وسیم مصطفی سومرو کی جگہ اختر علی شیخ نے ایم سی بلدیہ شرقی کا چارج سنبھال لیا

کراچی: سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ہاتھوں معطل ہونے والے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو کی جگہ اختر علی شیخ نے ایم سی بلدیہ شرقی کا چارج سنبھال لیا۔

میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو کی کرپشن کی خبر ایم ایم نیوز ٹی وی نے شائع کی تھی جس پر ایکشن لیا گیا۔ اختر علی شیخ اس سے قبل بھی یہاں میونسپل کمشنر ایسٹ کی حیثیت سے 2 مرتبہ فرائض انجام دے چکے ہیں۔

نئے میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ اختر علی شیخ نے کہا ہے کہ میرے سابقہ بلدیہ شرقی میں تعیناتی کے تجربے کے لحاظ سے ڈی ایم سی ایسٹ میں افسران وملازمین اپنے فرائض کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اپنا کردار ادا کر کے ضلع شرقی کو بہتری کی جانب گامزن رکھا جائے۔

چارج سنبھالنے کے بعد افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے تک ضلع شرقی میں رہا ہوں، لہٰذا مسائل سے بخوبی واقف ہوں، میری کوشش ہوگی کہ ٹیم ورک کے طور پر فرائض سر انجام دیکر کوشش کریں گے کہ ضلع شرقی کو بہتر سے بہترین بنایا جائے۔

اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمدعلی شاہ کی خدمات کو بھی سراہا گیا جن کی کوششوں سے مرحلہ وار ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات میں بہتری آرہی ہے انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ ضلع شرقی کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے تو کئی بلدیاتی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر افسران کی جانب سے انہیں محکمہ جات کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے کہا کہ قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر محکمہ اپنے فرائض سر انجام دے۔

Related Posts