خطرہ برقرار، عوام کورونا وائرس کو غیر سنجیدہ نہ لیں، اجمل وزیر خان

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ajmal Wazir appeals public not to take coronavirus lightly

پشاور :مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ برقرارہے، عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے ،معاشرتی فاصلے اختیارکرنا چاہیے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن آسان کردیا گیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اب وائرس کاخطرہ نہیں ۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محتاط رہیں ، معاشرتی دوری کو برقرار رکھیں اور بڑے عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں ۔

اجمل وزیر  نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو کورونا وائرس کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے لیکن اگر ایس او پیز کو نظرانداز کردیا گیا اور وائرس مزیدپھیلنا شروع ہوگیا تو حکومت سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہوگی۔

انہوں نے حزب اختلاف کے رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈرائنگ روم کی سیاست کرنیوالے مشکل کی اس گھڑی میں منظر سے غائب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اگلی صف میں کھڑا ہو لیکن حزب اختلاف کے رہنماؤں نے ابھی تک کسی اسپتال کا دورہ تک نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن سخت کرنیکی وارننگ دیدی

اجمل وزیر  نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر بھی حکومتی نمائندے کام کر رہے ہیں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

Related Posts