مقبوضہ کشمیر اپنی تاریخ کے تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے، سردار مسعود خان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

AJK president
مقبوضہ کشمیر اپنی تاریخ کے تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے ،سردار مسعود خان

انقرہ: آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ اور دنیا کے با اثر ممالک کی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموشی ظالم کو مذید ظلم کرنے کی کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

ترکی کے شہر انقرہ میں ترکش اور مختلف غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اپنی تاریخ کے تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے جہاں وحشت اور درندگی کا دور دورہ ہے ، انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں معمول بن چکا ہے۔

سردار مسعود خان نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اسی لاکھ انسان اپنی ہی دھرتی میں اجنبی اور اپنے ہی گھروں میں قیدی بن کر رہ گئے ہیں لیکن اقوام متحدہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے ۔ یہ صورتحال نہ صرف کشمیریوں اور پاکستان کے لیے تشویشناک ہے بلکہ دنیا میں انسانیت اور انسانی اقدار پر یقین رکھنے والے تمام انسانوں کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی مدد سے پر امن سیاسی وسفارتی حل چاہتے ہیں لیکن بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نکالنے پر بضد ہے۔

بھارت کی ہٹ دھرمی ، مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا بے تحاشہ استعمال اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے خلاف جارحیت اور فوجی کارروائی کی دھمکیوں سے خطہ میں کشیدگی اور جنگ کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں جو پوری دنیا کے امن و سلامتی کے لیے بھی ایک بڑ اخطرہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دوسری جانب بھارت نے پانچ اگست کو غیر قانونی اور کشمیریوں کی منشاء و مرضی کے خلاف کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے علاوہ کشمیریوں کو جائیداد ، ملازمت اور تعلیم کے حوالے سے بعض اہم قوانین کو منسوخ کر کے ریاست کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

متنازعہ علاقہ میں بھارت کے یہ اقدامات نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ جنیوا کنونشن کے تحت یہ ایک جنگی جرم اور جینو سائیڈ واچ کے مطابق بھارت کے یہ اقدامات نسل کشی اور نسلی تطہیر کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ ختم کرکے انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔پاکستان کا مطالبہ

صدر آزاد کشمیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اپنی منظور کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور کشمیریوں کی نسل کشی روکنے اور خطہ میں متوقع جنگ کے خطرات ٹالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

صدر سردار مسعود خان نے ترکی اور دنیا کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اس کے درست تناظر میں پیش کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد عالمی میڈیا کشمیر کی حقیقی تصویر دنیا کو دکھا رہا ہے۔

اُنہوں نے ترکی کی موجودہ حکومت کی طرف سے انسانی سفارت کاری کی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کشمیریوں کے مطالبہ حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اُن سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی محصور انسانی آبادی تک ادویات اور خوراک پہنچانے کے لیے انسانی راہداری کھولنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Related Posts