آزاد کشمیر انتخابات، ایل اے 16 شرقی، باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر انتخابات، ایل اے 16 شرقی، باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا آغاز
آزاد کشمیر انتخابات، ایل اے 16 شرقی، باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا آغاز

مظفر آباد: آزاد کشمیر انتخابات کے حلقہ ایل اے 16 شرقی، باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ  کیلئے ووٹنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

رواں ماہ 25 جولائی کے روز لڑائی جھگڑے کے دوران پولنگ بیگ چھین لیا گیا جس کے باعث الیکشن کمیشن کو 4پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ روکنا پڑا۔

ایل اے 16 شرقی، باغ کے دیگر 163 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار کو 199ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 134، 135، 136 اور 42 پر دوبارہ پولنگ ہوگی جس کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے 2 روز قبل کہا کہ یہ ویڈیو فارورڈ کہوٹہ کے علاقے شیخ سولی پرائمری اسکول کی ہے۔

مریم نواز کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر دھاندلی ہوئی۔ویڈیو میں پولگن اسٹیشن کے اندر پولنگ عملے کو بیلٹ پیپروں پر ٹھپے لگاتے ہوئے دکھایا گیا۔ 

مزید پڑھیں: مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی

قبل ازیں آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران 2 نوجوانوں کو قتل کیا گیا جن کے لواحقین میتیں لے کر اسلام آباد پہنچے جنہیں کھنہ پل پر روک لیا گیا۔

آج سے 2 روز قبل نوجوانوں کی میتیں لے کر آنے والا قافلہ روک لیا گیا، شہری انتظامیہ اور پی ٹی آئی امیدوار ورثاء کو ساتھ لے کر وزراء کالونی کی طرف چلے گئے۔

مزید پڑھیں: انتخابات میں 2 نوجوان قتل، لواحقین میتیں لے کر اسلام آباد پہنچ گئے

Related Posts