ممبئی: ورلڈکپ سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق فاسٹ بولر اجیت اگرکر کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین منتخب کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق چیف سلیکٹر چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن میں کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی ٹیم کے بعض کھلاڑی خود کو فٹ رکھنے کیلئے انجکشن کا استعمال کرتے ہیں، جس کے بعد انہیں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے بعد عہدے ہٹادیا گیا تھا۔
بی سی سی آئی کے مطابق کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) نے مینز سلیکشن کمیٹی میں سلیکٹر کے عہدے کیلئے درخواست دہندگان کا انٹرویو کیا تھا، تین رکنی کمیٹی نے سابق فاسٹ بولر اجیت اگرکر کو چن لیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے کہ جبکہ انکے علاوہ جو شیو سندر داس، سبروتو بنرجی، سلیل انکولا اور سریدھرن شرتھ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ریسکیو میں ناکامی، کوہ پیما آصف بھٹی کی ایک اور رات قاتل پہاڑ پر تنہا گزرے گی
واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر اجیت اگرکر نے بھارت کیلئے 26 ٹیسٹ، 191 ون ڈے انٹرنیشنل جبکہ 4 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، تینوں فارمیٹس میں انکی وکٹوں کی تعداد 349 ہے۔مجموعی طور پر اگر بات کی جائے سابق فاسٹ بولر بھارتی ٹیم کے لئے اچھی شہرت رکھتے ہیں۔