بھارتی اداکار اجے دیوگن کی فلم ”میدان“ آئندہ برس 13 اگست کو دُنیا بھر میں ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار اجے دیوگن کی فلم ”میدان“ آئندہ برس 13 اگست کو دُنیا بھر میں ریلیز ہوگی
بھارتی اداکار اجے دیوگن کی فلم ”میدان“ آئندہ برس 13 اگست کو دُنیا بھر میں ریلیز ہوگی

بھارتی اداکار اجے دیوگن کی فلم ”میدان“ آئندہ برس 2021ء میں 13 اگست کو دُنیا بھر کے تھیٹرز میں ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اجے دیوگن کی فلم ”میدان“ میں دُنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور کھیل یعنی فٹ بال کو موضوع بنایا گیا ہے جس کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان آج کیا گیا۔

ہر سال 15 اگست کو بھارت اپنا یومِ آزادی مناتا ہے۔ اسی مناسبت سے اجے دیوگن کی فلم ”میدان“ کی ریلیز کی تاریخ رکھی گئی ہے جسے بھارتی میڈیا یومِ آزادی کا ہفتہ قرار دے رہا ہے۔

اداکار اجے دیوگن کی فلم ”میدان“ کی بنیاد ایک ناقابلِ یقین سچی کہانی پر رکھی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بہترین فٹ بال کوچ بھارت سے اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے اور دنیا بھر میں شہرت حاصل کرتا ہے۔

فلم ”میدان“ کے پروڈیوسرز اور رائٹر کے مطابق فلم کی کہانی سن 1952ء سے 1962ء کے درمیان ہونے والے سچے واقعات کی بنیاد پر لکھی گئی ہے جسے بھارتی فٹبال کا سنہری دور بھی قرار دیا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ریلیز کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ ہم ایک ایسی کہانی پر فلم بنا رہے ہیں جو ہر بھارتی شہری کا سر فخر سے بلند کردے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کے اقرباء پروری کے خلاف 5 دلیرانہ بیانات

Related Posts