سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کا بیان دیکھ کر لگا کہ طوطا بول رہا ہے۔
لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف اور اعتزاز احسن کے مابین ملاقات ہوئی جس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کو 17 سال قبل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
عمران خان نے کہا کہ ہمارا اور اعتزاز احسن کا نظریہ ایک اور ان کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے جبکہ اعتزاز میرے وکٹ کیپر ہوا کرتے تھے، یہ کرکٹ کو بخوبی جانتے ہیں۔
اس موقع پر پی پی رہنما نے کہا کہ جب فائرنگ ہوئی تو اس وقت ٹی وی دیکھ رہا تھا، ملزم نوید کے ویڈیو بیان پر میں نےکہا طوطا بول رہا ہے۔