کانز فلم میلے سے ایشوریا رائے کے حسن کی تصویر کہانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہنگامہ ایکسپریس

بالی وڈ کوئین ایشوریا رائے بچن نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کانز میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کے بعد جہاں ممبئی واپسی کرلی ہے وہیں مزید ان دیکھی جھلکیوں سے ایک بار پھر مرکز نگاہ بنی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ و مس ورلڈ ایشوریا رائے نے کانز فلم فیسٹیول کے 78ویں ایڈیشن سے  اپنی چوتھی پوسٹ شیئر کر دی ہے جسے دیکھنے کے بعد ہر بار کی طرح اس بار بھی مداح اُن کے انداز کے دیوانے ہو گئے ہیں۔

جیسے ہی ان کی تصاویر انسٹاگرام پر آئیں، مداحوں نے تعریفوں کے انبار لگا دیے۔ کسی نے انہیں کانز کی ابدی ملکہ کہا تو کوئی بولا ان کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سال ایشوریہ رائے بچن نے ہیلن میرن اور کارا ڈیلیوین جیسی عالمی شخصیات کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کی۔

ایشوریا رائے فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اس فیسٹیول میں جہاں ہالی وڈ کے فنکار چھائے رہے وہیں بالی وڈ کے مشہور چہرے بھی نظر آئے جن میں شاہ رخ خان، کیارا اڈوانی، اروشی روٹیلا، ادیتی راؤ حیدری، ایشان کھتر اور جھانوی کپور شامل ہیں۔

ایشوریا رائے فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں سوشل میڈیا پر کم نظر آنے والی ایشوریا نے اس بار سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا جب انہوں نے  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریڈ کارپٹ سے کچھ ان دیکھی تصاویر شیئر کیں۔

یہ جھلکیاں ان کے اُس لمحے کو قید کرتی ہیں جب وہ لوریل پیرس کے ساتھ اپنے طویل وابستگی کی نمائندگی کرتے ہوئےریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔

ایشوریا رائے فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ کے اس شان و شوکت بھرے ناز و انداز کو دیکھنے کے بعد انکی  یہ جھلکیاں نہ صرف اداکارہ  کی خوبصورتی اور وقار کی عکاسی کرتی ہیں، بلکہ یہ بھی ثابت کرتی ہیں کہ وہ آج بھی عالمی فیشن اور گلیمر کی دنیا میں اپنی ایک منفرد جگہ رکھتی ہیں۔

ایشوریا رائے کی کانر سے ان دیکھی جھلکیاں وائرل

 

Related Posts