بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ 1994 ایشوریا رائے بچن پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ کو تفتیش کیلئے بھی طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرز کیس نے بھارتی اداکاروں کو کہیں کا نہ چھوڑا۔ کیس کی خصوسی تحقیقاتی ٹیم نے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کہلانے والی ایشوریا رائے کو ای ڈی کے دفتر پہنچ کر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کردی۔
سلمان خان کک2 کے ساتھ ساتھ بجرنگی بھائی جان 2 بنانے کیلئے بھی تیار
عائشہ عمر مہندی کی تقریب میں شریک، نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیںؓؓؓ
دوسری جانب آ اب لوٹ چلیں، تال، جذبہ، ایکشن ری پلے اور اے دل ہے مشکل سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ایشوریا رائے نے ای ڈی عہدیداران سے درخواست کی کہ سماعت ملتوی کردی جائے۔
قبل ازیں رواں برس 9 نومبر کو بھی ایشوریا رائے بچن کو نوٹس بھجواتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ کیس میں تحقیقات کیلئے 15 روز میں جواب جمع کرائیں، تاہم سابق مس ورلڈ نے 2 بار اضافی وقت مانگنے کے باوجود بھی وقت پر جواب جمع نہیں کرایا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن پر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت مقدمے کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔ پاناما پیپرز کیس میں ایشوریا رائے، امیتابھ بچن اور اجے دیوگن سمیت دیگر اداکاروں کے نام بھی سامنے آئے۔ ایشوریا رائے کو جواب طلبی کا نوٹس ان کی ممبئی رہائشگاہ میں بھیجا گیا تھا۔
دی انڈین ایکسپریس آئی سی آئی جے 2016 پاناما پیپرز اسکینڈل میں متعدد مشہور و معروف شخصیات کے نام سامنے آئے جو بنیادی طور پر 1 کروڑ 15 لاکھ دستاویزات لیک کرنے کے باعث اپریل 2016 میں منظر عام پر آیا۔
آخری بار ایشوریا رائے کو فنے خان میں انیل کپور اور راج کمار راؤ کے ہمراہ دیکھا گیا اور آگے چل کر سابق مس ورلڈ بھارتی ڈائریکٹر مانی رتنام کی 2 فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔ ابھیشیک بچن سے ایشوریا رائے کی شادی 14سال قبل ہوئی تھی۔